بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی پیشی، ایس او پیز جاری

اسلام آباد پولیس کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے حوالے سےایس او پیز  جاری کردیےگئے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائےگی۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطے میں لانے پرپابندی ہے، ریاست کے خلاف اور  اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہیں۔

Back to top button