بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

لوئر کوہستان کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان میں آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، 13 کو بچالیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں گھر میں خوفناک آگ لگی، جس کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ملبے سے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیموں کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے میں اب بھی ایک شخص کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Back to top button