بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کرگئیں

 پاکستان کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کرگئیں۔شوکت ترین کی والدہ کی نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

سابق  وزیر خزانہ کی والدہ کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ شوکت ترین 2008 سے 2010 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ رہے، اس کے بعد دسمبر 2021 میں انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ دیا گیا۔شوکت ترین مارچ 2018 سے سینیٹ کے رکن ہیں۔

Back to top button