بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج

 مسلم لیگ (ن) سینئر رہنما مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج کردی گئی۔سکھر سیشن کورٹ کے ففتھ ایڈیشنل سیشن جج ممتاز سولنگی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کردی۔

عدالت میں وکیل ظہیر بابر نے درخواست دائر کی تھی کہ مریم نواز شریف نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ اور افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، نفرت انگیز تقاریر کی بنیاد پر مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔اس حوالے سے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ درخواست خارج کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، تفصیلی فیصلے کے بعد ہی درخواست خارج کی وجہ سامنے آئیگی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کردی۔

Back to top button