بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نورپورتھل میں بھی پندرہ روزہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل نورپورتھل میں بھی پندرہ روزہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی نورپورتھل کا عملہ متحرک ہوچکا ہے۔ شہر کے گلی کوچوں
، چوکوں چوراہوں ،بازاروں اور مارکیٹوں میں سنیٹری ورکرز صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل میں صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان بذات خود شہر کے مختلف گلی محلوں اور چوکوں چوراہوں کا روزانہ کی بنیاد پروزٹ کرکے عملہ ءصفائی کو روزانہ کی بنیاد پر ضروری ہدایات جاری کر رہی ہیں۔ سنیٹری ورکرز انچارج ایم سی عقیل عباس خان بلوچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کے حکم پر شہر کے گنجان آباد محلوں دھپ سڑی، حسین آباد، فاروق آباد، اسلام پورہ اور دیگر آبادیوں میں عملہ صفائی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ دریں اثناء عوامی سماجی اور تجارتی حلقوں نے شہر میں صفائی کا نظام کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Back to top button