بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کیلئے بلا لیا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی علی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو مشاورت کیلئے بلایا ہے۔

گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔

Back to top button