بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار

 وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کر کے دو طرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کے لیے امیر قطر کی درخواست پر قطر پہنچے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی و سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں اور فیفا ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی سکیورٹی حکام کی کارکردگی کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر آمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

امیر قطر نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی میں قطر کا بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

Back to top button