بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کنٹینر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں

 رازندہ کے علاقہ سروبئی میں کنٹینر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں رازندہ کے علاقہ سروبئی میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ، حادثہ کنٹینر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جہاں کپڑوں سے بھرا کنٹینر بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گیا ۔ 

حادثے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Back to top button