بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

قواعد کی خلاف ورزی پر اسٹیٹ بینک نے 8 بینکوں کو بھاری جرمانے کردیئے

اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ملک کے آٹھ بینکوں پر تقریبا 75 کروڑ روپے کے جرمانے کردیے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مرکزی بینک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ مرکزی بینکوں پر 74 کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے جن بینکوں پر جرمانے کیے ہیں ان میں میزان بینک، حبیب بینک، بینک الحبیب، بینک الفلاح، حبیب میٹروپولیٹن، مسلم کمرشل بینک، ایم سی بی اسلامک بینک، بینک آف خیبر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ 18 کروڑ 76 لاکھ 52 ہزار روپے کا جرمانہ بینک افلاح پر کیا گیا جبکہ حبیب بینک پر 14 کروڑ 33 لاکھ 76 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح بینک الحبیب پر 11 کروڑ 72 لاکھ، میزان بینک پر 10 کروڑ 62 لاکھ، حبیب میٹرو پولیٹن پر 7 کروڑ 9 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم کمرشل بینک پر پر 5 کروڑ 29 لاکھ، ایم سی بی اسلامک بینک پر پر 3 کروڑ 85 لاکھ جبکہ بینک آف خیبر پر 3 کروڑ 7 للاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں استحکام، اوپن مارکیٹ میں اضافہ
Back to top button