بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے عید تعطیلات کے بعد ہوئے پہلے روز کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے کیا۔

کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس کی ریڈنگ 70 ہزار سے نیچے 69ہزار 914 بھی رہی تاہم کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 229 پوائنٹس اضافے سے 70 ہزار 544 پوائنٹس پر کیا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 694 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 55 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو رواں سال گیارہ جنوری کے بعد بلند ترین رہا جبکہ کاروبار کا حجم 21 ارب 98 کروڑ روپے رہا ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 64 ارب روپے بڑھی ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 824 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیے  ڈالر 221 پر جا پہنچا، فچ نے بھی پاکستان کی آئوٹ لک مستحکم سے منفی کردی
Back to top button