بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا خصوصی وزٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری ھیلتھ پنجاب علی جان خان نے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ اور پی ایم یو ٹیم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا خصوصی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے آپریشن تھیٹر، نرسری، لیبر روم ، میل میڈیکل وارڈ، فیمیل میڈیکل وارڈ، انڈور فارمیسی، گروانڈ فلور ، سی ٹی سکین، او پی ڈی ھال ، میل ایمرجنسی ، پی کے ایل آئی، بلڈ بنک اور ڈاکٹرز تھیلیسیمیا سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ہدایات جاری کرتے ہوءے کہا کہ ضلع خوشاب کی عوام کو کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ علی جان خان نے ہدایت کی کہ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔ دورہء ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف محموداحمد قاضی نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ضروری امور بارے بریف بھی کیا۔ علی جان خان نے تمام تر انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔
اس موقع پر سی ای او ھیلتھ خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف بھی موجود تھے۔

Back to top button