بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سردار مہتاب احمد خان بلوچ بطور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی تحصیل نورپورتھل کے لیے گرانقدر سماجی خدمات سر انجام دینے والے ہردلعزیز سئنیر آفیسر سردار مہتاب احمد خان بلوچ بطور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات ۔ تھل کے عوامی سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ سینئر آفیسر سردار مہتاب احمد خان بلوچ کاشمار پنجاب کےنامور آفیسرز میں ہوتا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالی ا نے آپ کو اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ موصوف ہردلعزیز ،پروقار ملنسار، خوش گفتار، بردبار، خوش اخلاق ، خوش لباس اور معاملہ فہمی جیسے اوصاف حمیدہ سے متصف ہیں ۔ آپ نے بے لوث عوامی خدمت کو اپنا محورو مقصد اور وطیرہ بنایا ہوا ہے ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مختلف انتظامی عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں ۔ بطور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نورپورتھل جناب سردار مہتاب احمد خان بلوچ نے اہلیان تحصیل نور پور تھل کے لیے مثالی خدمات سرانجام دیں ۔ آپ کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت سائلان کے لیے کھلے رہتے اور ان کے معاملات کے حوالے سے شنوائ ہوتی اور بروقت ریلیف ملتا۔ جس کی وجہ سے آپ بہت مقبول ہوئے ۔ اہلیان تھل بالخصوص عوامی خدمت کی وجہ سے آپ کو آج بھی پر خلوص انداز میں یاد کرتے ہیں ۔ جناب سردار مہتاب احمد خان بلوچ بطور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تعینات ہونے سے قبل بطور اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن انجام دے رہے تھے ۔ موصوف نے بطور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ علاقہ تھل کے عوامی سماجی ،علمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے ہردلعزیز آفیسر سردار مہتاب احمد خان بلوچ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید پڑھیے  پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
Back to top button