بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب میں ریسکیو افسران کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ِفروری میں ریسکیو کنٹرول روم کو 5735ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1506ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1495متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 216روڈٹریفک کے حادثات، 1087میڈیکل کی ایمرجنسی،25 آتشزدگی کے واقعات،32کرائم کے واقعات اور 146دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گرنے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 194 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1269 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 307متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔ انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمنٹ اور گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

مزید پڑھیے  افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، فیض حسن ملک
Back to top button