بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب پولیس کا ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے تحفظ سنٹر بنانے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے انسپکٹر جنرل عثمان انور کی ہدایت ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی فوری مدد اور سہولت کے لیے “تحفظ سنٹر” بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی سہولت کیلئے فوری اقدامات کے حوالے سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی مذاکراتی نشست کا اہتمام ہوا، نشست میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے اداروں،سول سوسائٹی ورکرزاور ٹرانسجینڈر کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی آئی جی احسن یونس نے راولپنڈی میں قائم “تحفظ” مرکز کی ورکنگ اور مقاصد بارے آگاہ کیا، سول سوسائٹی شخصیات،سماجی تنظیموں، ٹرانس جینڈر رائٹس ورکرز سمیت دیگر مقررین نے اپنی تجاویز پیش کیں، اے ایس پی شہر بانو نےٹرانس جینڈر کمیونٹی کی مدد کیلئے پنجاب پولیس کے تشکیل کردہ پروگرام بارے بریفنگ دی جبکہ  مذاکراتی نشست میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی فوری مدد اورسہولت کیلئے “تحفظ سنٹرز” بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی پی او آفس میں “تحفظ سنٹرز” ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات کریں گے ، یہ سنٹرز سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو فی الفور مدد، تحفظ اور راہنمائی فراہم کریں گے، ٹرانسجینڈر کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے اداروں اوراین جی اوز کے ساتھ باہمی نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس جینڈرز کے معاشی استحصال، باہمی خریدو فروخت، سماجی مشکلات سمیت دیگر مسائل کا ازالہ کیا جائے گا، پولیس دفاتر میں خصوصی کوٹے پر ٹرانس جینڈر افراد کو ملازمتوں میں ترجیح دی جائے گی، ڈی آئی جی احسن یونس صوبہ بھر میں تحفظ سنٹرز کے قیام اور ان کو فعال بنانے کے لیے پراجیکٹ ہیڈ کے طور پر کام کریں گے۔

Back to top button