بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کرسمس، پنجاب بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی

پنجاب میں 3 ہزار 286 گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے 26 ہزار 557 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر پنجاب پولیس نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی عبادت گاہوں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسیحی شہریوں کی حفاظت کے لیے 2ہزار 335 سی سی ٹی وی کیمرے، 3 ہزار 427 میٹل ڈیٹیکٹر اور سیکڑوں واک تھرو گیٹس استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں 3 ہزار 422 افسران و اہلکار، 271 میٹل ڈیٹیکٹر اور 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جائیں گے جبکہ خواتین اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس نے صوبے کے 3286 گرجا گھروں کو اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔آئی جی پی ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز اور سی سی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرسمس کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام مسیحی عبادت گاہوں، پارکوں، تفریحی مقامات اور قونصل خانوں سمیت حساس تنصیبات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیے  نواز شریف واپسی کا اعلان کریں ان کیلئے طیارہ بھیجوں گا، شیخ رشید
Back to top button