بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جڑانوالہ میں جلائو گھیرائو، اب 160 ملزمان کو گرفتار کرلیا، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ جڑانوالا میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی جس میں سے 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں، جلد مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔دوسری جانب سانحہ جڑانوالہ میں جلائے گئے گرجا گھروں کی بحالی کا کام جاری ہے اور گرجا گھروں میں آج سروسز بھی ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آوروں نے 21 گرجا گھر جلائے اور 92 گھر تباہ کیے، جلاو گھیراؤ سے متاثرہ خاندانوں کی گھروں کو واپسی ہے۔متاثرین صدمے سے دوچار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پیسے اور قیمتی سامان لوٹ کر بے دردی سے گھر جلا دیے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان گرفتار
Back to top button