بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ممتاز ماہر تعلیم ڈپٹی ڈی ای نورپورتھل فیض حسن ملک کی سکیل نمبر 19 کےلیے ٹریننگ مکمل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کا ایک اور اعزاز، ممتاز ماہر تعلیم ڈپٹی ڈی ای نورپورتھل فیض حسن ملک کی سکیل نمبر 19 کےلیے ٹریننگ مکمل ، عوامی، سماجی، تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ لاہور کے زیر اہتمام ممتاز ماہرتعلیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل فیض حسن ملک نے ان سروس پروموشن کیلئے سکیل نمبر 18 سے 19 کے لئے چھ ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کرلی ہے ۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی طرف سے انہیں سرٹیفیکیٹ عطا کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا علاقہ تھل کے عوامی سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہ ء افتخار فیض حسن ملک کو ان سروس پرموشن کے لی ٹریننگ مکمل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ نامور ماہر تعلیم فیض حسن ملک کاشمار پنجاب کے سینئر آفیسرز محکمہ ء تعلیم میں ہوتا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے موصوف کو اعلی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ اعلی ا خداداد انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے آپ محکمہ ءتعلیم تحصیل نورپورتھل کے لیے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ جناب فیض حسن ملک سرگودھا ڈویژن کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں سمیت دیگر انتظامی عہدوں پر اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے چکے ہیں ۔

Back to top button