بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل نور پور تھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نور پور تھل محمد ریاض نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تحصیل نور پور تھل کا علاقہ مجموعی طور پر پرامن ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈرممبرز اور سینئر صحافیوں کے ساتھ تعارفی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ نورپورتھل میں تعیناتی کے دوران قانون کی عملداری کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا سائل کی داد رسی ،مظلوم کو انصاف فراہم کرنا، ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانا ،جواء بازوں ، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر سمیت دیگر کرائمز پیشہ افراد کی بیخ کنی میری ترجیحات ہیں ۔ محمد ریاض نے مزید کہا کہ مجھے سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سروس کرنے کا موقع ملا ہے اللہ تعالی اکے فضل و کرم سے ہمیشہ میرٹ پسندی سے کام لیا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ معاشرتی اصلاح وفلاح کے لئے بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں ایم نور دین، سیٹھ ثمر سلطان ، ملک عزیز الرحمان بوڑانہ اور محمد خالد جاوید اعوان اور دیگر نے ڈی ایس پی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ۔

Back to top button