بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

معروف شخصیات کی تصویر کو حقیقت کے روپ میں ڈھالنے کا منفرد ہنررکھنے والا عبدالرزاق

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے متعدد قابل فخر سپوت مختلف حوالوں سے نامور ہیں ۔ انہی ممتاز فرزندان خوشاب میں سے ایک نام عبدل رازق کا بھی ہے ۔ جس کا تعلق مٹھہ ٹوانہ سے ہے ۔اعلی ا خداداد صلاحیتوں کا حامل یہ نوجوان سکیچنگ کا بہترین ہنررکھتا کرتا ہے ۔ 22 سالہ اس نوجوان کا یہ کہنا ہے کہ ایف اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد والدین کی مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے سردست مزید تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہوں ۔ دنیا کی مشہور و معروف شخصیات کی تصویر کو حقیقت کے روپ میں ڈھالنے کا منفرد ہنررکھنے والے عبدل رازق کے مطابق طالب علمی کے زمانہ میں اس کے اساتذہ کرام ارشد محبوب اور کلیم اللہ نے اس کی بھرپور سپورٹ کی۔ فخر خوشاب عبدل رازق کو اللہ تعالی ا نے جو یہ منفرد ٹیلنٹ عطا کیا ہے وہ ضائع نہیں کرنا چاہتا ۔ اس نوجوان آرٹسٹ نے میڈیا سے اپنے بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی ان خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے شہر مٹھہ ٹوانہ بلکہ ضلع خوشاب اور وطن عزیز پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کروں۔ عبدل رازق کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سکیچنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے ۔ شبانہ روز محنت شاقہ کے ساتھ اپنے کام کومزید بہتر کر رہا ہوں ۔ خوشاب کے اس نوجوان آرٹسٹ نے اب تک 25 سو تصاویر بنائی ہیں جن میں جونیئرا، شاہ رخ خان، بابر اعظم اور دیگر کی تصاویر شامل ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر وطن عزیز کے اس قابل فخر سپوت کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے تو اس کی فنی صلاحیتوں کو مزید جلا ملے گی اور یہ درخشندہ ستارہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں بھی کامیاب ہوسکے گا ۔

مزید پڑھیے  حضرت داتا گنج بخش ؒکا تین روزہ سالانہ عرس خصوصی دعا کے بعد ختم
Back to top button