بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

متوقع الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کےلیےکورکمیٹی بگھور گروپ کا اہم اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان ہاؤس جوہرآبادمیں متوقع الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کےلیےکورکمیٹی بگھور گروپ کا اہم اجلاس انجینئر طاہر ندیم بگھور کی سربراہی میں منعقد ہوا۔جس میں سابق ناظم یونین کونسل راہداری حکیم محمد اقبال راہداری کے نمائندہ سابقہ چیئرمین یونین کونسل راہداری ملک محمد اقبال،14 ایم بی سےچوہدری عبدالحمید ، 14سے ایم بی رانا محمد اقبال ، یونین کونسل رنگپور بگھورسے ملک شیراقبال بگھور، صفدر خان پٹھان ، یونین کونسل جمالی بلوچاں سے سردار آفتاب خان بلوچ، کھاٹواں سےڈاکٹر لشکر علی خان ، آدھی سرگل سے ملک وحیداللہ بوڑانہ، جھرکل سے س ملک ظفر اقبال سگو ، جوڑا کلاں سے حاجی غلام باقر جوڑا، آدھی کوٹ سے ملک نعیم ونی،ملک فیروزدھون ،رانامحمدجمیل،رنگپور بگھور سے ڈاکٹر شفقت خان،گروٹ سے سردار قیس رضا خان بلوچ، 50 ایم بی سے چوہدری عبدالشکور ،راؤ عبدالجبار ، چوہدری محمد احسن اور بگھور گروپ کے دیگر دیرینہ ساتھیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مہنگائی مکاؤ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبران کمیٹی نے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے ریلی کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کا عزم کیا۔ دوران اجلاس میں سربراہ بگھور گروپ حکیم اقبال راہداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔کور کمیٹی اجلاس میں آئندہ متوقع پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے بھی مختلف امور پر تبادلہ ءخیال کیاگیا۔

مزید پڑھیے  بارش برسانے والا ایک اور طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار
Back to top button