بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس اور سکیورٹی فورسزکا آپریشن،12 دہشت گرد ہلاک

 خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد ٹانک کی طرف کارروائی کرنے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان لکی مروت سے ٹانک کی طرف دہشت گردی کی کارروائی کے لیے جا رہے تھے، پولیس نے راکٹ لانچر سے گاڑی کو نشانہ بنایا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ 

Back to top button