بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کا واضح موقف ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان

میں پاکستانی ہوں اور پاکستان ہمارا ہے۔ مرحوم قائد حریت سید علی گیلانی صاحب کے فرمان کے مطابق ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم پاکستان و آزاد کشمیر حکومت, عوام جس میں تمام مذہبی, سیاسی اور سماجی طبقات شامل ہیں کا تہہ دل سے شکر گذار ہیں جنہوں نے 5 فروری کو سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کرکے دنیا پر یہ واضح کردیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کا واضح موقف ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور اس جدوجہد میں ہم تن من دھن سے منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ ہمارے قائد عبدالصمد انقلابی صاحب اس وقت بھی بھارت کے اترپردیش کے بدنام زمانہ سنٹرل جیل وارانسی تنگ اور تاریک سنگل سیلنگ سیل میں غیر قانونی پابند سلاسل ہیں۔ ہم ایک بار پھرپاکستان اور آزاد کشمیر کے شکر گذار ہیں اور یہ عہد دہراتے ہیں کہ حصول آزادی تک ہر صورت جدوجہد جاری و ساری رہے گی انشاءاللہ۔

Back to top button