بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کا سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کی والدہ محترمہ کی وفات پر دکھ اور افسوس

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر ترین محبوس حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی کے ترجمان اور حریت پسند رہنما محمد عمیر نے سابق چیف جسٹس (ر) سید منظور حسین گیلانی سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کی والدہ محترمہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر ترین حریت پسند رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے مقبوضہ جموں کشمیر سری نگر سے جاری ہونے والے ایک تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے تمام لواحقین اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ پیغام میں کہا گیاہے کہ دکھ اور غم کے اس موقع پر سوگوار خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور تمام ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے دعائیں آپ اور آپکے سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ براہ کرم ہماری اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ عبدالصمد انقلابی کی طرف سے دل تعزیت قبول فرمائے ۔ خداوندکریم آپکو اور آپکے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Back to top button