بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کیساتھ دوطرفہ تجارت میں مزید اضافے کی توقع ہے،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اضافی تعاون کی بدولت دوطرفہ تجارت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں چینی خبررساں ادارے شنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور مفاہمت کی بنیاد پر تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملک اہم امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں اور قومی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے ان کا ایک مشترکہ خواب ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری اور مضبوط تزویراتی اور دفاعی تعاون ہے ، ہمارے معاشی اور تجارتی تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین پاکستانی طلباء کیلئے اہم ترین ملک ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط روابط ہیں جنہیں فنکاروں، ماہرین تعلیم، سائنس دانوں اور ذرائع ابلاغ سے مزید وسعت مل رہی ہے۔

Back to top button