بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے، ملک احمد نواز شیخ ٹوانہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس چیئرمین یوسی اوکھلی مولا ملک احمد نواز شیخ ٹوانہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے ۔ ہمارے پیش نظر علاقہ کے عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مقامی سوشل ورکرز اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کر کے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ ملک احمد نواز شیخ ٹوانہ نے ضلع خوشاب کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوانہ برادران نے ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں رہنما پی ٹی آئی ضلع خوشاب ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی بھرپور کامیابی کیلئے عملی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا اور لوگوں کے دیرینہ مسلے حل ہوءے ہیں۔

Back to top button