بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اب وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، پرویز الہیٰ

قائم مقام وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کی کوئی اسکیم کامیاب نہیں ہوئی، اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں ایسی پھوٹ پڑ جائے گی کہ یہ اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک جھوٹے وزیر کی کلاس لینے کے لیے نواز شریف نے اسے لندن بلا لیا ہے اور نواز شریف بھی اس لیے نہیں آ رہا کہ اس کو ناکامی نظر آرہی ہے کیونکہ ان کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنا بڑا قدم (اعتماد کا ووٹ) لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غلط باتیں سنانے کے لیے بہترین دوست بیٹھے ہیں جنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) شاید اسمبلی تحلیل کرے یا نہ، مگر ہم عمران خان کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ یہ آپ کی امانت ہے آپ لے لیں اور اسمبلی تحلیل کرنے کا لکھ دیں، ہمارا آپ کے ساتھ وعدہ تھا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران حکومت کے لیے آج رات عمران خان سے ملاقات بعد تین نام دیں گے جبکہ تین نام حمزہ شہباز کی طرف سے دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ اعتماد کا ووٹ لیں، ہم نے تو لے لیا مگر اب ان کو پتا چلے گا جب صدر عارف علوی ان (شہباز شریف) کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم سب ملکر محنت کریں گے تو مسلم لیگ (ن) کو عبرتناک سزا شکست ہوگی اور اس کا حشر پیپلز پارٹی کی طرح ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہیں ملے گا کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حالات مختلف ہیں۔

قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے خاتم النبیین یونیورسٹی کا افتتاح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہم نے پہلی بار خاتم النبیین کے حوالے سے ٹیکسٹ بک کے ساتھ متحدہ علما کونسل کو بٹھا کر فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جہاں بھی حضرت محمد ﷺ کا اسم مبارک آئے گا ان کے ساتھ خاتم النبیین ضرور لکھا جائے گا۔

Back to top button