بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت کا قرآن پاک کے مستند نسخے مرتب کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے صوبائی قرآن بورڈز کی مشاورت سے قرآن پاک کے عربی متن اور ترجمے کے لحاظ مستند نسخے مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کی غلطی سے بچا جاسکے۔یہ اعلان وزیرداخلہ رانا ثناء اﷲ نے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مفتی عبدالشکور اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کے ہمراہ جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کے مستند نسخے کے پرنٹس پھر ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقسیم کیے جائینگے۔رانا ثنا ء اﷲ نے کہاکہ وفاق اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کویقینی بنائیں گی کہ قرآن پاک کے عربی متن اور ترجمے کے مستند نسخے موجود ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کے متن کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سائبرونگ اور پاکستان ٹیلی کمنیونیکیشن اتھارٹی سوشل میڈیا پرمنفی پرواپیگنڈہ پرنظر رکھنے کے فرائض انجام دیںگے ۔

Back to top button