بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کا بڑا کریک ڈائون، پانچ دہشتگرد گرفتار، کالعدم القاعدہ کا اہم کمانڈر بھی شامل

 دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سی ٹی ڈی کا بڑا کریک ڈاؤن ، تین شہروں سے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) حکام کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین شہروں سے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان میں کالعدم القاعدہ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فاروق شاہ ، سیف اللہ ، سید شاہ زیب ، احمد خان ، اسرار احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ ، ممنوعہ لٹریچربھی برآمد کیا گیا ہے ۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا ، 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ کارروائیوں کے دوران 67 بازیابیاں بھی کی گئیں ۔

Back to top button