بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشنز کا شیڈول تیار کرلیا

صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشنز کا شیڈول تیار کر لیا ہے، ورکرز کونشنز مرحلہ وار ہوں گے اور اس حوالے سے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن نے ورکرز کنونشنز کے 11 سے 17 دسمبر تک انعقاد کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق آج راولپنڈی، سیالکوٹ، شیر گڑھ مردان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشنز ہوں گے۔13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشنز ہو گا جس کی ذمہ داری طارق فضل چوہدری کو تفویض کی گئی ہے۔

14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہو گا جس کے انتظامات خواجہ عمران نذیر دیکھیں گے جبکہ 15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ہونے والے کنونشن کی ذمہ داریاں میاں جاوید لطیف کے سپرد کی گئی ہیں۔قصور میں 16 دسمبر کو شیڈول ورکرز کنونشن کے انتظامات ملک احمد خان کریں گے جبکہ 17 دسمبر کو فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہو گا جس کی میزبانی مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کریں گے۔خیبرپختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام آج شیر گڑھ اور مردان میں کنونشنز کریں گے۔

Back to top button