بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بابِ دوستی سے 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور آمد و رفت بحال

بلوچستان کے ضلع چمن میں بابِ دوستی سے پاکستان اور افغانستان کے مابین 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال ہو گئی۔کسٹم حکام کے مطابق بابِ د وستی پر کسٹم کلیئرنگ اور امیگریشن آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ بابِ دوستی سے سینٹرل ایشیاء کے لیے پاکستانی تازہ میوہ جات کی ایکسپورٹ بھی بحال ہو گئی ہے۔افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی برآمد 7 روزہ تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے۔

بابِ دوستی کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔بابِ دوستی کھولنے کے بعد پاک افغان بارڈر فورسز نے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا۔واضح رہے کہ چمن میں بابِ دوستی کے مقام پر افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی اہلکار کی شہادت کے بعد سرحد پر کشیدہ صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی۔کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند کر دی گئی تھی جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں پاکستانی اور افغان شہری پھنس گئے تھے۔

Back to top button