بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کی تنصیبات کا دورہ کیا، پاک فوج کی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھیں۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے آرمی چیف کو جدید ترین طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

آرمی چیف کو اکیڈمک سینٹر میں براہ راست سرجری کے عمل کے ذریعے ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے نیا قائم کیا گیا کنٹرول روم بھی دکھایا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کے نئے ٹریننگ بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا، انہوں نے نئے تعمیر شدہ ملٹری گیسٹ رومز، نئے قائم کردہ آرمی ہیلپ سینٹر اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈ شدہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجیوں اور ان کے خاندانوں کیلئے معیاری صحت کی دیکھ بھال فوج کے فلاحی نظام کی بنیادی خصوصیت اور فوجیوں کے مورال کیلئے اہم ہے۔

Back to top button