بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس ڈائون

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔واٹس ایپ کی سروسز دوپہر 12 بجے کے بعد ڈاؤن ہوئی ہیں۔انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر صارفین گروپ چیٹس پر پیغامات بھیجنے کے قابل نہیں رہے اور مختلف افراد کو بھیجے گئے پیغامات پر صرف ایک ٹک دکھائی دے رہا ہے۔

بہت سے واٹس ایپ صارفین نے عالمی سطح پر اپنی چیٹس میں مسائل کا سامنا کرنے کی اطلاع دی ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ اور فیس بک کی بنیادی کمپنی میٹا کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ جواب نہیں آیا ہے۔

واٹس ایپ کی ناصرف اسمارٹ فون ایپ ڈاؤن ہوئی ہے بلکہ واٹس ایپ ویب اور واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپس بھی ڈاؤن ہوئی ہیں۔یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ واٹس ایپ کو معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا۔

Back to top button