بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکن یونیورسٹی فلوریڈا نے ڈاکٹر مفتی محمد تقی عثمانی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا دیا

بین الاقوامی امریکن تئیزم یونیورسٹیفلوریڈاکی جانب سیڈاکٹرمحمد تقی عثمانی نائب صدر دارالعلومکراچیکو اسلامک بینکنگ،ڈاکٹرعزیز الرحمن ناظم تعلیمات دارالعلومکراچیکو “اسلامی نظام قانون وفقہ” اورڈاکٹرحافظ علا الدین سارنگ جامعہ مطلع العلوم کوئٹہ کو “بین المذاہب مکالمہ وہم آہنگی” کے موضوعات پر حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاہے، یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ایہاب الشامی نے دورہپاکستانکے دورانڈاکٹرہدایت الرحمن اورڈاکٹرزاہد علی کی میزبانی میں ملک بھر کی دس سرکاری و پرائیوٹ جامعات کے مختلف تقریبات کے دوران تین گرانقدر علمی شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاہے، مزید یونیورسٹی حکام نیڈاکٹرتقی عثمانی کو بورڈ آف اسٹڈیز کا چیئرمین مقرر کردیا، دریں اثنا علمی حلقوں نے اعزاز پانے والے شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسیپاکستانکے لیے بین الاقوامی اعزاز قرار دیاہے

Back to top button