بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیٹف کا اجلاس جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا فیصلہ کل کیا جائیگا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے،  اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانےکا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے جس میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیاجا رہاہے۔

پاکستان پر امید ہےکہ اس بار پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائےگا، اجلاس میں پاکستانی وفد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرکی قیادت میں شامل ہے۔

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلےگا یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہوگا، باضابطہ اعلان پاکستان کے وقت کے مطابق کل رات 8 بجےکیے جانےکا امکان ہے۔

Back to top button