بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بائیس، کراچی پچیس، کوئٹہ دس، گلگت بارہ، مری آٹھ اور مظفر آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک موسم، لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ بارہمولہ میں سرد اور خشک ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، لیہہ منفی ایک، پلوامہ تین، اننت ناگ اور شوپیاں چار جبکہ بارہمولہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button