بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

گورنمنٹ ہائی سکول کاتی مارتھل کے سینئر ٹیچر ملک عبدالمجید سگو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ہائی سکول کاتی مارتھل کے سینئر ٹیچر ملک عبدالمجید سگو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں ادارہ ہذا کے جملہ سٹاف نے ایک شاندار پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ملک عبدالستار نے کی۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر سکول ہذا کے ٹیچرز غلام رسول ،محمد سلیم، حاجی نور محمد سگو، ملک جاوید اقبال ، محمد محسن، محمد اسلم ، ظفر اقبال، محمد شعیب اور ملک اظہارالحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر ٹیچر ملک عبد المجید سگو کی تینتیس سالہ تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دوران تقریب ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر کو اپنے رفقاء کار کی طرف سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔ ملک عبد المجید سگو نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار تقریب پر جملہ رفقاءے کار کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کی بے پایاں محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا ۔

مزید پڑھیے  پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین بابر کی گریڈ نمبر 21 میں ترقی
Back to top button