بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پریس کلب خوشاب میں شجر کاری کی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)شعبہ تعلیم اسلامی لحاظ سے انبیاء کا شیوہ اور طریقہ رہا ہے ، اس لئے بطور معلم اس شعبہ کے ساتھ اپنی وابستگی پرمطمئن اور شاد ہیں ، ان خیالات کا اظہار پرنسپل کیڈٹ کالج خوشاب پروفیسرسیدمحسن علی شاہ نقوی اوروائس پرنسپل سکواڈرن لیڈر(ر)ذیشان طاہر نے پریس کلب خوشاب میں شجر کاری کی تقریب کی بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا، اس سے قبل جب معزز مہمان پریس کلب خوشاب پہنچے تو صدر کلب چوہدری عزیز الرحمان ، سینئر نائب صدرمیاں محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری غلام مرتضٰی ملک ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سبطین جعفری نے ان کو خوش آمدید کہا ، بات چیت کے دوران معزز مہمانوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لئے کچھ باتوں کا ہونا ازحد ضروری ہے ، جن میں سب سے اول تعلیم دماغ کے ساتھ ساتھ دل پر بھی وارد کی جائے تاکہ طالب علم شعور کے ساتھ ساتھ کردار کی تعمیر کے حوالہ بھی سیر ہوسکے ۔تعلیم کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو انتہائی توجہ اور محنت سے پڑھائیں اور انہیں پڑھائی کا مخصوص ماحول مہیا کریں ، جس میں نظم و ضبط شرط اول ہے ، اس موقع پر کیڈٹ کالج خوشاب کے پرنسپل اور وائس پرنسپل نے پریس کلب خوشاب کے ممبران کے بچوں کے لئے 50فی صد خصوصی ڈسکاوٹ کا اعلان بھی کیا ، جس پر تمام ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button