بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا اور شرح سود 15 فیصد پر برقرار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگست اجلاس کے بعد معاشی سرگرمیاں میں سست روی آتی رہی ہے، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیلاب سے معاشی منظرنامہ تبدیل ہوا ہے، سیلاب کی تباہی کےاثرات کاجائزہ لینے کا عمل جاری ہے، سیلاب کے بعد مہنگائی سے نمٹنے اور نمو برقرار رکھنے کیلئے زری مؤقف مناسب ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غذائی سپلائی مسائل سے مہنگائی کی شرح اور دورانیہ بلند رہ سکتا ہے، طلب کم ہونے سے معاشی نمو کے امکانات کمزور ہوئے ہیں، طلب کم ہونے سے منہگائی بھی کم ہونی چاہیے۔

Back to top button