بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم حصہ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  42 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  تقریب کا انعقاد جہلم گیریژن میں ہوا، آئی انٹر فارمیشن مقابلوں میں منگلا کور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاکستان آرمی نے شارٹ گن،لانگ رینج اور چھوٹے ہتھیاروں کے مقابلے جیتے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نشانہ بازوں کی مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم حصہ ہے۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا
Back to top button