بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت و بہتری لائینگے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت اور بہتری لائیں گے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ دونوں ممالک ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعیدالمالکی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی رہائشگاہ کا دورہ کیا، ملاقات کے دوران پاک، سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پربات چیت کی گئی۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان روڑٹو مکہ پراجیکٹ تعاون معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات سے متعلق مختلف پروگرامز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد پرسعودی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ 2022 کے کامیاب انعقاد پر سعودی سفیر کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کیلئے انتہائی سود مند ہے۔ روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ معاہدے میں مزید وسعت اور بہتری لائیں گے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدد اور معاونت کی ہے۔ سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی، شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات میں شرکت میرے لئے ایک اعزاز ہوگا۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں۔سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ثقافتی تقریبات کاانعقاد کیاجارہا ہے۔پاکستان اورسعودی عوام کو مزید قریب لانے کے لئے ثفافتی تقریبات کااہتمام کیا جارہا ہے۔

Back to top button