بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو نے ایک گھٹنے میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلئے

پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری  نے ایک گھنٹےمیں اقوام متحدہ (یو این) کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپےجمع کرلیے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی، چین، ترکیہ، برطانیہ،  آذربائیجان،  سعودی عرب،  قطر، کویت اور  یو اے ای و دیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اہم سامان کی بھی امداد دی جارہی ہے۔

اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی اپیل پر ورلڈبینک اور  اے ڈی بی نے مثبت ردعمل دیا ہے، ان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ہلال احمر اور ریڈکراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے۔

Back to top button