بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیراعظم کا سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد کے لیے ڈونرز، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں مقیم سفیروں اور ہائی کمشنروں سے ملاقات کروں گا تاکہ انہیں چیلنج کی نوعیت اور مدد کی ضرورت سے آگاہ کروں۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر 3 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم ہاؤس کےمطابق سفراء کانفرنس میں سفیروں کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ حکومت انہیں ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کرے گی۔

Back to top button