بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کا کراچی کا جلسہ منسوخ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کل 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ ہو گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کل کراچی کا دورہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی ہو  گیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو  شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔

Back to top button