بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضمانت منسوخ، حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ ہو گئی۔اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کردی، اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا۔

اینٹی انکروچمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے، ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے۔حکام نے کہا کہ 12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔

Back to top button