بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

کراچی کی مقامی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی  بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

Back to top button