بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز گل نے جو کہا ان کی ذاتی رائے،پارٹی بیانیہ نہیں،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس انداز میں شہباز گل کو گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، ہم قانونی اور سیاسی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا۔دوسری جانب فواد چوہدری نے شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے تھی، پارٹی کا بیانیہ نہیں تھا، جس طرح باقی رہنماؤں کو معاف کیا گیا، شہباز گل کو بھی معاف کر دینا چاہیے۔

Back to top button