بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں، رانا ثنا اللہ

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے  قانونی ٹچ  سے بھاگ رہے ہیں ، ہر چوری پکڑے جانے پر  جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی  مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں ،فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں، عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا ،اللہ تعالیٰ کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔

Back to top button