بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کیا گیا،الیکشن 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ 90 دن آخری حد ہے اور الیکشن 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، 90 دن الیکشن کی ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، تب چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک دن ہوگا، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ایک ایسا بندہ ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔

سانحہ 9 مئی سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کیا گیا، اس جتھےکو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا، ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

خیال رہےکہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے، اسمبلی مدت سے قبل تحلیل ہونے پر عام انتخابات کرانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئےگا۔

مزید پڑھیے  کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
Back to top button