بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن کا ایک طریقہ کار ہے جس سے لوگوں کو غلام بناتا ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستانیوں آپ الیکشن کمیشن کے ذریعے کنٹرول ہوسکتے ہیں، پیسے پر لوگ بک رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  ان سب نے سوچا تحریک انصاف کا جنازہ نکل گیا، اللہ کا کرم ہے وہ لوگوں کے دلوں میں کنٹرول کرتاہے، اللہ نے لوگوں کے دلوں میں بیداری پیدا کی وہ سڑکوں پر نکل آئے، عوام 25مئی کو سڑکوں پر نکلی، انہوں نے جو کچھ وہ کبھی نہیں بھولوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام میں خوف پھیلانا چاہتے تھے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کروائے انہوں نے سمجھا آرام سے دھاندلی کریں گے، یہ دھاندلی کےباوجود ہار گئے ہر جگہ دھاندلی کی، انہوں نے پیسا لگایا تاکہ ہماری پارٹی ٹوٹ جائے،  یاد رکھیں یہ ہمیشہ اداروں کو استعمال کرتے ہیں، بھٹو کا جوڈیشل قتل کیا گیا تو یہ لوگ تھے جو پیپلزپارٹی کے ساتھ آج بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا وفد الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہےکہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرو،  ان کو ڈر ہے قوم ان کے کنٹرول سے نکلتی جارہی ہے، الیکشن کمیشن ایک طریقہ ہے ، جس سے لوگوں کو غلام بنانا ہے، الیکشن کمیشن آرام سے کنٹرول ہوسکتا ہے، ڈھائی سال کوشش کرتا رہا کہ الیٹرانک ووٹنگ مشین آئے،  ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی نہیں ہوسکتی تھی، ای وی ایم سے دھاندلی کے 130 طریقے ختم کیے جاسکتے ہیں،  دونوں جماعتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن ملا ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے کوشش کی کہ ان سے مل کر ای وی ایم نہ لائی جائے۔

Back to top button