بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

راولپنڈی میں میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی کے رحمان آباد میٹرو سٹیشن پر میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی جبکہ فوری طوپر فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا

میٹرو بس میں آگ لگنے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس کچھ دیر کیلئے معطل رہی تاہم بعد میں سروس دوبارہ شروع ہو گئی، اب تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Back to top button